ابنا: سرکاري اسکولوں کے ايک ہزار سے زائد اساتذہ نے بدھ کے روز اپنے مظاہرے کے دوران امريکي معيشت ميں اساتذہ کے اہم کردار پر زور ديا اور کہا کہ حکام کو اساتذہ کے مسائل پر مزيد توجہ دينے کي ضرورت ہےـان مظاہروں کي کال اساتذہ کي يونين نے دي تھي ـ مظاہروں ميں بہت سے عام لوگ بھي شريک ہو گئےـ اساتذہ نے شيکاگو کے ميئر رام امانوئل کي جانب سے سرکاري اسکولوں کے لئے پيش کي جانے والي نئي تجويز کي مخالفت کي ـ
اس تجويز کے مطابق پہلے سال اساتذہ کے تنخواہوں ميں صرف دو فيصدي کا اضافہ کيا جائے گاـ اساتذہ کي يونين کا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں ميں تيس فيصدي کا اضافہ ہونا چاہئےـ شيکاگو کے اساتذہ کي يونين نے اعلان کيا ہے کہ چونکہ شيکاگو کے حکام نے اسکولوں کا وقت چھے گھنٹے سے بڑھاکر ساڑھے سات گھنٹے کرنے کا فيصلہ کيا ہے لہذا ان کا مطالبہ بالکل بجا ہے-.......
/169